پاک بحریہ اور رائل بحرین ڈیفنس فورس کے اسپیشل سروس گروپس کی مشترکہ مشق شاہین الجزیرہ 2019 اختتام پذیر

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) پاک بحریہ اور رائل بحرین ڈیفنس فورس کے اسپیشل سروس گروپس کی مشترکہ مشق شاہین الجزیرہ 2019 اختتام پذیر ہو گئی۔ اتوار کو ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق تیرہویں سالانہ بحری مشق شاہین الجزیرہ کراچی اور کھلے سمندر میں دس روز تک جاری رہی۔ پاک بحریہ کے بحری جہازوں، سی کنگ ہیلی کاپٹرز، اسپیشل فورسز بوٹس …

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) پاک بحریہ اور رائل بحرین ڈیفنس فورس کے اسپیشل سروس گروپس کی مشترکہ مشق شاہین الجزیرہ 2019 اختتام پذیر ہو گئی۔ اتوار کو ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق تیرہویں سالانہ بحری مشق شاہین الجزیرہ کراچی اور کھلے سمندر میں دس روز تک جاری رہی۔ پاک بحریہ کے بحری جہازوں، سی کنگ ہیلی کاپٹرز، اسپیشل فورسز بوٹس نے مشق میں حصہ لیا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ اس مشق کا مقصد اسپیشل آپریشن فورسز کے مابین روابط، آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کا تبادلہ تھا، مشق کے دوران انسداد دہشت گردی کے لئے بحیرہ عرب میں میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشنزکئے گئے۔ مشق کے اختتامی روز دونوں فورسز نے بحیرہ عرب میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ مشق شاہین الجزیرہ پاکستان اور بحرین فورسز کے مابین مضبوط عسکری تعلقات کی عکاس ہے۔

مزید خبریں