پاک بحریہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائل فائر کرنے کے کامیاب مظاہرے کیے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مختلف میزائلوں کے فائر کئے جانے اور اہداف کو نشانہ بنانے کا مشاہدہ کیا۔ پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز اور ہوائی جہاز نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی …

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائل فائر کرنے کے کامیاب مظاہرے کیے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مختلف میزائلوں کے فائر کئے جانے اور اہداف کو نشانہ بنانے کا مشاہدہ کیا۔ پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز اور ہوائی جہاز نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کئے۔ پاک بحریہ کی فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر مزائل فائر کیا جبکہ زیر سمندر روایتی آبدوز سے بھی زمین پر میزائل فائر کیا گیا۔ علاوہ ازیں مکران کوسٹ سے ایئر ڈیفنس میزائل بھی فائر کئے گئے۔ فائر کئے گئے مختلف میزائلوں نے اپنے اہداف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا۔ مختلف میزائلوں کی فائرنگ کے یہ کامیاب تجربات پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید خبریں