اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):پاک بحریہ نے منشیات کے خلاف بڑا آپریشن کرے ہوئے 130 ملین ڈالرز کی منشیات ضبط کر لیں۔ انسداد منشیات آپریشن پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے دوران بحیرہ عرب میں کیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات آپریشن سعودی عرب کی زیر قیادت کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی ٹاسک فورس 150 کی معاونت میں کیا گیا۔ مشکوک ماہی گیر کشتی پر آپریشن …
پاک بحریہ کا انسداد منشیات کا بڑا آپریشن ، 130 ملین ڈالرز کی منشیات ضبط

مزید خبریں
اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):پاک بحریہ نے منشیات کے خلاف بڑا آپریشن کرے ہوئے 130 ملین ڈالرز کی منشیات ضبط کر لیں۔ انسداد منشیات آپریشن پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے دوران بحیرہ عرب میں کیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات آپریشن سعودی عرب کی زیر قیادت کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی ٹاسک فورس 150 کی معاونت میں کیا گیا۔
مشکوک ماہی گیر کشتی پر آپریشن کے دوران پی این ایس تبوک نے 2000 کلوگرام سے زائد میتھم فیٹامائن (آئس) ضبط کر لی۔یہ انسداد منشیات آپریشن گذشتہ دو ماہ میں پاک بحریہ کا مسلسل تیسرا کامیاب آپریشن ہے۔پاک بحریہ سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔پاک بحریہ قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے اور عالمی میری ٹائم سکیورٹی میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔








