پاک بحریہ کا بارش سے متاثرہ علاقوں میں سرچ ، ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

کراچی۔27 اگست(اے پی پی) پاک بحریہ کی کراچی میں موسلادھار بارشوں کے دوران مختلف علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق پاک بحریہ ایمرجنسی رسپانس اور ریسکیو ٹیموں نے بارش کے پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور سیلاب میں بہہ جانے والی نعشیں تلاش کر کے ورثاءکے حوالے کیں۔ سول انتظامیہ کی مدد کے لئے پاک بحریہ نے متاثرہ …

کراچی۔27 اگست(اے پی پی) پاک بحریہ کی کراچی میں موسلادھار بارشوں کے دوران مختلف علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق پاک بحریہ ایمرجنسی رسپانس اور ریسکیو ٹیموں نے بارش کے پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور سیلاب میں بہہ جانے والی نعشیں تلاش کر کے ورثاءکے حوالے کیں۔ سول انتظامیہ کی مدد کے لئے پاک بحریہ نے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تعینات کیں جو کہ کشتیوں اوردیگر مطلوبہ زندگی بچانے والے سازوسامان سے لیس تھیں۔ ان علاقوں میں ڈائمنڈ سٹی ملیر ، شاہ فیصل ٹاﺅن ، کورنگی کراسنگ ، سمو گوٹھ اور بحریہ ٹاﺅن کراچی شامل ہیں۔ سرچ اور ریسکیو آپریشن کے دوران پاک بحریہ نے شاہ فیصل ٹاﺅن اور کورنگی کراسنگ کے علاقوں سے دو افراد کی نعشیں برآمد کیں جبکہ ملیر اور کورنگی کراسنگ کے سیلاب زدہ علاقوں سے 55 افراد کو نکالا گیا۔ علاوہ ازیں پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیموں نے سمو گوٹھ میں پھنسے ہوئے 20 خاندانوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔ پاک بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹر نے کورنگی کراسنگ ، قائد آباد (ملیر ندی) اور گوٹھ شفیع محمد میں ریسکیو آپریشن میں معاونت کی جبکہ صدر ٹاﺅن میں مشکل سے دو چار افراد کی نشاندہی اورامدادی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے کواڈ کاپٹر کی مدد سے جائزہ لیا گیا ۔ مزید برآں مختلف علاقوں میں راشن بیگز اور پکا ہوا کھانا بھی پہنچایا گیا۔پاک بحریہ کی کراچی میں امدادی سرگرمیوں کا مقصد متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی مدد کرنا اور ان کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے۔