اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) پاک بحریہ کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی ویڈیو جاری کر دی گئی۔ ویڈیو میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی حالت زار کے حوالے سے ایک نظم پیش کی گئی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اپنے تمام تر فورمز کے ذریعے مسئلہ …
پاک بحریہ کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی ویڈیو جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) پاک بحریہ کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی ویڈیو جاری کر دی گئی۔ ویڈیو میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی حالت زار کے حوالے سے ایک نظم پیش کی گئی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اپنے تمام تر فورمز کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرتی رہے گی۔








