اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی)پاک بحریہ کے سربراہایڈ مرل محمد ذکاءاللہ نے جرمنی کے دورہ کے دوران جرمن نیول اکیڈمی فلینز برگ اور جرمن سب میرین نیول بیس ایکرن فورڈ کا دورہ کیا۔جرمن نیول اکیڈمی پہنچنے پر کمانڈنٹ جرمن نیول اکیڈمی فلوٹیلن ایڈمرل کے ایچم شون باچ نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کا استقبال کیا۔کمانڈر جرمن نیول اکیڈمی سے ملاقات کے دورا ن باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاںچیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے جرمن نیول بیس ایکرن فورڈ میں قائم سب میرین ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا۔سب میرین ٹریننگ سنٹرآمد پرسب میرین ٹریننگ سینٹر کے سربراہ فریگیٹن کیپٹن لارز گوزنگ نے ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کا استقبال کیا۔فریگیٹن کیپیٹن لارز گوزنگ نے نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کو سب میرین ٹریننگ سینٹر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔