اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے امریکہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی کانگریس اور سیاستدانوں کے ساتھ روابط بڑھائیں اور اپنا سیاسی اثر و رسوخ پیدا کریں، اپنے پڑھے لکھے بچوں اور نئی نسل کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگے لایا جائے تاکہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے امریکہ کے با اثر …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی جسٹس اینڈ فریڈم پارٹی کے رہنما سردار امتیاز گڑالوی کی قیادت میں وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے امریکہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی کانگریس اور سیاستدانوں کے ساتھ روابط بڑھائیں اور اپنا سیاسی اثر و رسوخ پیدا کریں، اپنے پڑھے لکھے بچوں اور نئی نسل کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگے لایا جائے تاکہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے امریکہ کے با اثر طبقات اور عوام کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کر سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں امریکہ سے آئے ہوئے جسٹس اینڈ فریڈم پارٹی کے رہنما سردار امتیاز گڑالوی کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ امریکہ میں آباد کشمیری کمیونٹی بڑی فعال ہے۔ اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاسوں کے مواقع پر کشمیری و پاکستانی کمیونٹی احتجاج کر کے دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کی طرف مبذول کرانے کی کوشش کر تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپ میں بھارت کمیونٹی بہت فعال اور متحرک ہے جو اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔ اس لیے ان کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں بھی اپنی کمیونٹی کو اسی انداز میں منظم کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر امتیاز گڑالوی نے صدر آزاد کشمیر کو نیویارک اور واشنگٹن میں کشمیری کمیونٹی کی سرگرمیوں اور آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔








