
اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی سے جاپان کے سفیر کْنینوری مستوداک نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالکیا گیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کو پاک بحریہ کے بحر ہند میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام سے آگاہ کیا۔جاپان کے سفیر نے خطے میں امن و استحکا م کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔