اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ صدر مملکت نے میڈیا کے مسائل حل کرنے سے متعلق ذمہ داری سونپی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت پاکستان …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ صدر مملکت نے میڈیا کے مسائل حل کرنے سے متعلق ذمہ داری سونپی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے متعلق ایک وژن رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سوشل میڈیا کا اہم کردار ہے۔ صدر مملکت سے ملاقات میں پاکستان کے مثبت تشخص کے حوالے سے میڈیا کے کردار پر بات ہوئی جبکہ سماجی مسائل کے مختلف پہلوئوں پر بھی گفت و شنید ہوئی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس موقع پر پسماندہ طبقہ کے مسائل اور مشکلات حل کرنے کے حوالے سے بھی بات ہوئی جبکہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ صدر سے ملاقات میں میڈیا مالکان اور ورکرز کے درمیان تعلقات کار پر بھی بات ہوئی۔








