پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا انسٹیٹیوٹ آف میر ی ٹائم افیئرز ، بحریہ یونیورسٹی میں سمپوزیم سے خطاب

اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی)انسٹیٹیوٹ آف میر ی ٹائم افیئرز ، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد نے ’بحر ہند کے خطے ، اس سے ملحقہ علاقوں کی اقتصادیات اور پاکستان کی ترقی کے امکانات پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے اثرات ‘ کے موضوع پر ایک بین الاقوامی سمپوزیم منعقد کیا۔اپنے افتتاحی کلمات میں سمپوزیم کے موضو ع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاک بحریہ …

اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی)انسٹیٹیوٹ آف میر ی ٹائم افیئرز ، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد نے ’بحر ہند کے خطے ، اس سے ملحقہ علاقوں کی اقتصادیات اور پاکستان کی ترقی کے امکانات پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے اثرات ‘ کے موضوع پر ایک بین الاقوامی سمپوزیم منعقد کیا۔اپنے افتتاحی کلمات میں سمپوزیم کے موضو ع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ سمپوزیم کے موضوع کا خطے کی تجارتی تاریخ سے گہرا تعلق ہے جو نسلی ،مذہبی اور ثقافتی فرق سے بالاتر ہے۔اکیسویں صدی میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئیٹیوکے ذریعے ’اقتصادی نیٹ ورکنگ‘ کا تصور نہ صرف تاریخی رشتوں کا احیاءہو گا بلکہ اقوام کی معاشی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا جو ایشیائ، افریقہ اور یورپ اور اس سے جڑے خطے کی بین البراعظمی تجارتی راہداریوں کی تجدید بھی کرے گا۔بحر ہند کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ بحرِ ہند عالمی جغرافیائی سیاست کا مرکز ہے اوردنیا کی خوشحالی کا ایک اہم ترین ذریعہ ہے۔ تاہم گزشتہ چند عشروں کے دوران یہاں جغرافیائی سیاست میں بھونچھال آیا ہے۔ ابتداءمیں اس تبدیلی کے دوران سکیورٹی پر توجہ مرکوز کی گئی۔