اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نیشنل رائفل ایسو سی ایشن پاکستان کے آئندہ چار سال کے لئے صدر منتخب ہوگئے۔ یہ فیصلہ نیشنل رائفل ایسو سی ایشن پاکستان کے جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا گیا دیگرعہدیداروں میں جاوید لودھی سینئر نائب صدر، رضی احمد خان سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی نائب صدر، امد نعیم سیکرٹری …
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نیشنل رائفل ایسو سی ایشن پاکستان کے چار سال کے لئے صدر منتخب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نیشنل رائفل ایسو سی ایشن پاکستان کے آئندہ چار سال کے لئے صدر منتخب ہوگئے۔ یہ فیصلہ نیشنل رائفل ایسو سی ایشن پاکستان کے جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا گیا دیگرعہدیداروں میں جاوید لودھی سینئر نائب صدر، رضی احمد خان سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی نائب صدر، امد نعیم سیکرٹری فنانس منتخب ہوئے۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے تمام شرکاءکی جانب سے بھر پور تعاون کرنے پر شکریہ کا ادا کیا اور کہا کہ رائفل شوٹنگ کھیل کی ترقی کیلئے مزید اقدامات کرینگے ، اجلاس میں نیشنل رائفل چیمپین شپ مارچ میں منعقد کروانیکا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے اعظم ڈار، پی او اے کے محمد رضوان نے شرکت کی۔







