اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے انڈونیشیا کا سرکاری دورہ کیا ، امیر البحر کو انڈونیشیا کے اعلی ترین فوجی اعزاز بنتنگ جالا سینا اوتاما سے نوازا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق جکارتہ میں نیول ہیڈ کوارٹرز اور میرین بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر امیرالبحر کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں …
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو انکے دورہ انڈونیشیا کے موقع پرانڈونیشیا کے اعلی ترین فوجی اعزاز بنتنگ جالا سینا اوتاما سے نوازا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے انڈونیشیا کا سرکاری دورہ کیا ، امیر البحر کو انڈونیشیا کے اعلی ترین فوجی اعزاز بنتنگ جالا سینا اوتاما سے نوازا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق جکارتہ میں نیول ہیڈ کوارٹرز اور میرین بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر امیرالبحر کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو انڈونیشیا کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز بنتنگ جالا سینا اوتاما سے بھی نوازا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران امیر البحر نے انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع، انڈونیشین نیوی کے سربراہ اور کمانڈانٹ آف میرین کور سے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ نیول چیف نے مختلف فوجی تنصیبات کا دورہ بھی کیا اور انڈونیشین میرینز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ ترجمان نے بتایا کہ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔








