پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی زیر صدارت بحریہ یونیوسٹی بورڈ آف گورنرز کا 42 ویں اجلاس ،یونیورسٹی میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی زیر صدارت بحریہ یونیوسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا 42 ویں اجلاس معنقد ہوا۔ میٹنگ میں یونیورسٹی میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں خصوصاً تعلیمی شعبہ جات اور انفرا سٹرکچر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف آف دی نیول سٹاف جو بحریہ یونیورسٹی کے پرو چانسلر اور بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بھی …

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی زیر صدارت بحریہ یونیوسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا 42 ویں اجلاس معنقد ہوا۔ میٹنگ میں یونیورسٹی میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں خصوصاً تعلیمی شعبہ جات اور انفرا سٹرکچر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف آف دی نیول سٹاف جو بحریہ یونیورسٹی کے پرو چانسلر اور بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بھی ہیں نے بحریہ یونیورسٹی کی موثر اور تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے طلباءکی صلاحیتیں بڑھانے کے اقدامات کو سراہا۔ میٹنگ کے آغاز سے قبل ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے یونیورسٹی میں نئی تعلیمی سہولتوں کا بھی افتتاح کیا جن میں اکیڈمک بلاک، بحریہ یونیورسٹی انوویشن سینٹر اور چائینز لینگویج لیب شامل ہیں۔ انہوں نے بحریہ یونیورسٹی کی جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کی فراہمی پر تعریف کی۔ بحریہ یونیورسٹی میں قائم انوویشن سینٹر کا مقصد نئے سٹارٹ اپس، درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے مدد فراہم کرنا اور کاروباری تحقیق کو فروغ دینا ہے۔ یونیورسٹی میں چینی زبان سیکھنے کے لیے جدید لیب بھی قائم کی گئی ہے جہاں طلباءکو ماہر چینی معلم کی زیر نگرانی چینی زبان سیکھنے کے مواقع میسر آ سکیں گے۔ پاکستان میں چین کے سفیر یاہو جنگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چین کے سفیر نے بحریہ یونیورسٹی کی طلباءکو تعلیم کی معیاری و بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔ بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں سینئر نیول آفیسرز، سیکر ٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، فنانشل ایڈوائزر پلاننگ منسٹری آف فنانس، ریکٹر بحریہ یونیورسٹی اور یونیورسٹی کے دیگر اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔