پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ،چیف آف سٹاف یو اے ای آرمڈ فورسز اور کمانڈر یو اے ای نیول فورسز سے الگ الگ ملاقاتیں

42

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورہ کے دوران چیف آف اسٹاف یو اے ای آرمڈ فورسز اور کمانڈر یو اے ای نیول فورسز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر کمانڈر یو اے ای نیول فورسز نے امیرالبحر کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر امیرالبحر کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ نیول چیف نے علاقاٸ ئی سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔میزبان حکام نے خطے کی بحری سکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ نیول چیف نے یو اے ای کی مختلف بحری تنصیبات کا بھی دورہ کیا۔ امیرالبحر کو یو اے ای بحریہ کی استعدادکار اور مختلف بحری تنصیبات کے حوالے سے آپریشنل بریفنگز دی گئیں۔ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔