پاک بحریہ کے شہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

کراچی ۔ 20 جون (اے پی پی) گذشتہ روز جیونی میں دہشت گردی کی ایک بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں جام ِ شہادت نوش کرنے والے پا ک بحریہ کے دو اہلکاروں سید حسن رضا (میڈیکل ٹیکنیشن) اور خلیل مراد (لیڈنگ فائر مین) کی نماز جنازہ منگل کو یہاں پاک بحریہ کے ہسپتال پی این ایس شفاءمیں اد ا کردی گئی۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے بھی …

کراچی ۔ 20 جون (اے پی پی) گذشتہ روز جیونی میں دہشت گردی کی ایک بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں جام ِ شہادت نوش کرنے والے پا ک بحریہ کے دو اہلکاروں سید حسن رضا (میڈیکل ٹیکنیشن) اور خلیل مراد (لیڈنگ فائر مین) کی نماز جنازہ منگل کو یہاں پاک بحریہ کے ہسپتال پی این ایس شفاءمیں اد ا کردی گئی۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ پاک بحریہ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کے اہلکاروں پر شرپسندوں کے اس حملے کی شدید مذمت کی اور غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کی۔ نیول چیف نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف پاک بحریہ کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ ایڈمرل ذکاءاللہ نے مزید کہا کہ وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی دفاع کے لئے شہداءکی یہ عظیم قربانیاں گرانقدر اور لائق ِتحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے۔ نیول چیف نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید اہلکاروں کو اپنے جوار ِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطا کرے۔

Leave a Reply