پاک بحریہ کے لئے آف شور پٹرول ویسل۔ ٹو کی سٹیل کٹنگ کی تقریب کا ڈامن شپ یارڈگلاٹی رومانیہ میں انعقاد

پاک بحریہ کے لئے آف شور پٹرول ویسل۔ ٹو کی سٹیل کٹنگ کی تقریب کا ڈامن شپ یارڈگلاٹی رومانیہ میں انعقاد پراجیکٹ کی تکمیل سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت اور آپریشنز کی استعداد میں اضافے ہو گا، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) کا تقریب سے خطاب اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاک بحریہ کے لئے تیار کئے جانے والے آف شور پٹرول ویسل- ٹو کی …

پاک بحریہ کے لئے آف شور پٹرول ویسل۔ ٹو کی سٹیل کٹنگ کی تقریب کا ڈامن شپ یارڈگلاٹی رومانیہ میں انعقاد
پراجیکٹ کی تکمیل سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت اور آپریشنز کی استعداد میں اضافے ہو گا، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاک بحریہ کے لئے تیار کئے جانے والے آف شور پٹرول ویسل- ٹو کی سٹیل کٹنگ کی تقریب ڈامن شپ یارڈگلاٹی رومانیہ میں منعقد ہوئی ۔ پاک بحریہ کے ترجمان کی طرف سے بدھ کویہاں جاری بیان کے مطابق رومانیہ میں تعینات پاکستان کے سفیر صفدر حیات تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) ، ڈامن شپ یارڈ، ہالینڈ کے گورنچم اوررومانیہ کے گلاٹی شپ یارڈ زکے نمائندگان نے شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق جہاز کی تیاری کا معاہدہ سال 2017 ءمیں وزارتِ دفاعی پیداوارپاکستان اور ہالینڈ کی فرم ڈامن کے مابین طے پایا تھا۔ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف نے کہاہے کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت اور آپریشنز کی استعداد میں اضافے ہو گا۔انہوں نے کہاکہ آف شور پٹرویسل کی سٹیل کٹنگ ،یوم ِ آزادی کے موقع پر قوم کے لئے بڑی خوشخبری ہے ۔