پاک بحریہ کے نائب سربراہ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے 10 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 5 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا

73
سی گارڈین 2023 سے دہائیوں پرانی پاک چین دوستی کو مزید تقویت ملے گی، پاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک اور چینی بحریہ کے سینئر کیپٹن چی جیان کی پریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے نائب سربراہ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے 10 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 5 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور نیوی سیویلنز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب کا اسلام آباد میں انعقاد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی تھے۔ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے ایک آفیسر اور ایک جوان کو جرأت و بہادری کے اعتراف میں تمغہ بسالت، 17ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس I، II اور III تفویض کئے گئے۔ 38 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور نیوی سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی خطوط سے نوازا گیا۔