لاہور۔24ستمبر (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی،جس میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت پر تفصیلی بات چیت ہوئی اورپنجاب میں سی پیک پراجیکٹس پر کام کی رفتارتیز کرنے پر اتفاق کیاگیا۔ملاقات میں شعبہ زراعت کی پائیدار ترقی کے حوالے سے بھی تبادلہ …
وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر پیش رفت پر بات چیت شعبہ زراعت کی پائیدار ترقی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال، زرعی شعبے کے فروغ کیلئے ریسرچ پر مزید فوکس کیا جائیگا’پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس پر کام کی رفتارتیز کرنے پر اتفاق،اورنج لائن میٹروٹرین اگلے ماہ کے آخرتک چلانے کا ارادہ ہے۔عثمان بزدار سی پیک منصوبہ پاکستان کے لئے ناگزیر اہمیت کا حامل ہے،سی پیک پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔ عاصم سلیم باجوہ

مزید خبریں
لاہور۔24ستمبر (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی،جس میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت پر تفصیلی بات چیت ہوئی اورپنجاب میں سی پیک پراجیکٹس پر کام کی رفتارتیز کرنے پر اتفاق کیاگیا۔ملاقات میں شعبہ زراعت کی پائیدار ترقی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیااوراس امر پر اتفاق کیاگیا کہ زرعی شعبے کے فروغ کیلئے ریسرچ پر مزید فوکس کیا جائے گا۔ملاقات میں فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لئے نئے بیج متعارف کرانے کی ضرورت پر زوردیاگیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سی پیک منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہےـپنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کو شفافیت اور تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جا رہا ہے ـ سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل سے معیشت بہترہو گی ـ لاہور میں اورنج لائن میٹروٹرین کا ٹیسٹ رن مکمل ہو چکا ہے اور اورنج لائن میٹرو ٹرین اگلے ماہ کے آخر تک چلا نے کا ارادہ ہےـ اس ضمن میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں ـاورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ پر شجر کاری اور بیوٹی فکیشن کی جارہی ہےـ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے لئے ناگزیر اہمیت کا حامل ہے ـ سی پیک پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں ـپنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کی صورتحال پر پیشرفت اطمینان بخش ہے ـ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں زرعی شعبے میں بے پناہ پوٹینشل ہے۔








