اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر نے اورماڑہ کے ساحل سے 101ناٹیکل میل(تقریبا187 کلومیٹر) کی دوری پر پھنسی ایرانی ماہی گیری کشتی کو امدادفراہم کی۔ایرانی ماہی گیر کشتی انجن میں خرابی کی وجہ سے کئی دنوں سے مشکلات کاشکار تھی۔ مشکل صورتحال سے دو چار النعیمی نامی ایرانی کشتی جس پر عملے کے 13افراد (ماہی گیر) سوار تھے اور کھانے پینے کی تمام …
پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر نے اورماڑہ کے ساحل سے 101ناٹیکل میل کی دوری پر پھنسی ایرانی ماہی گیری کشتی کو امدادفراہم کی
اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر نے اورماڑہ کے ساحل سے 101ناٹیکل میل(تقریبا187 کلومیٹر) کی دوری پر پھنسی ایرانی ماہی گیری کشتی کو امدادفراہم کی۔ایرانی ماہی گیر کشتی انجن میں خرابی کی وجہ سے کئی دنوں سے مشکلات کاشکار تھی۔ مشکل صورتحال سے دو چار النعیمی نامی ایرانی کشتی جس پر عملے کے 13افراد (ماہی گیر) سوار تھے اور کھانے پینے کی تمام اشیاءختم ہو چکی تھیں اطلاع موصول ہوتے ہی پاک بحریہ نے فوری رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا۔ کھلے سمندر میں موسم کی انتہائی خراب صورتحال کے باوجود سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے پوری جانفشانی کے ساتھ متاثرہ کشتی کا پتا لگایا۔ کشتی پر سوار عملے کے افراد میں پانی کی شدید کمی واقع ہو گئی تھی اور انہیں فوری طبی امداد اور کھانے پینے کی اشیاءکی بھی ا شد ضرورت تھی۔ پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر پر سوار سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ایرانی ماہی گیری کشتی کے عملے کو ضروری ادویات اور کھانے پینے کی اشیاءفراہم کیں۔ پاک بحریہ پاکستان کے بحری مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ سمندر میں امدادی کارروائیوں کے حوالے سے بھی ہمیشہ سرگرم رہتی ہے۔









