پاک بحریہ 32ملکی ٹرانس ریجنل میری ٹائم نیٹ ورک میں شامل

اسلام آباد ۔ 20اکتوبر (اے پی پی)پاک بحریہ 32ملکی ٹرانس ریجنل میری ٹائم نیٹ ورک میں شامل ہوگئی۔اتوار کو جاری بیان کے مطابق امیر البحرایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نیول ہیڈکوارٹر میں معاہدے کے دستاویزپر دستخط کیے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس موقع پر اٹلی کے سفیر سٹیفنو پو نٹیکوروبھی موجود تھے۔اٹلی میں قائم ٹرانس ریجنل میری ٹائم نیٹ ورک میں 32 ممالک شامل ہیں۔ اس نیٹ ورک کا …

اسلام آباد ۔ 20اکتوبر (اے پی پی)پاک بحریہ 32ملکی ٹرانس ریجنل میری ٹائم نیٹ ورک میں شامل ہوگئی۔اتوار کو جاری بیان کے مطابق امیر البحرایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نیول ہیڈکوارٹر میں معاہدے کے دستاویزپر دستخط کیے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس موقع پر اٹلی کے سفیر سٹیفنو پو نٹیکوروبھی موجود تھے۔اٹلی میں قائم ٹرانس ریجنل میری ٹائم نیٹ ورک میں 32 ممالک شامل ہیں۔ اس نیٹ ورک کا مقصد بین العلاقائی سطح پر سمندری امور سے متعلقہ معلومات کے تبادلہ میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس نیٹ ورک میں شمولیت سے پاک بحریہ کو سمندری امور سے متعلق مزید معلومات تک رسائی حاصل ہو گی۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ ٹرانس ریجنل میری ٹائم نیٹ ورک میں شمولیت سمندری تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی باہمی تعاون کی پالیسی کی طرف اہم قدم ہے۔