پاک بھارت مذاکرات سے تمام تصفیہ طلب امورکوحل کرنے اور خطےمیں امن یقینی بنانے کیلئے مل کرکوششیں کریں گے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

92
امریکا چینی اداروں اور شہریوں پر بلاجواز جبربند کرے، چین

بیجنگ ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) چین نے اس امیدکااظہارکیاہے کہ پاکستان اوربھارت مذاکرات اورمشاورت سے تمام تصفیہ طلب امورکوحل کرنے اورجنوبی ایشیاءمیں امن اوراستحکام کویقینی بنانے کیلئے مل کرکوششیں کریں گے۔چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہواچن ینگ نے بدھ کو بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ میں بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پرجنگ بندی کی خلاف ورزی سے متعلق سوال کے جواب میں بتایاکہ پاکستان اوربھارت کے مشترکہ پڑوسی اوردوست ملک ہونے کے ناطے چین یہ امیدرکھتاہے کہ جنوبی ایشیاءمیں امن اوراستحکام کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان اوربھارت ضبط وتحمل سے متعلقہ ایشوزکومذاکرات اورمشاورت سے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔جب ان کی توجہ پاکستان اوربھارت کیلئے اقوام متحدہ کے مبصرگروپ کوسلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے مطابق اپناکرداراداکرنے کے پاکستانی مطالبے کی طرف مبذول کرائی گئی توترجمان نے کہاکہ انہوں نے اس رپورٹ کا مشاہدہ کیاہے۔