ایبٹ آباد۔ 27 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف نے ہزارہ کے عوام کو موٹر وے کا تحفہ دیکر ہزارہ کے عوام کے دل جیت لئے ہیں، ہزارہ کی تاریخ کا آج یادگار دن ہے، موٹر وے جیسے عظیم منصوبہ سے ہزارہ میں تعمیر و ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وہ …
نواز شریف نے ہزارہ کے عوام کو موٹر وے کا تحفہ دیکر ہزارہ کے عوام کے دل جیت لئے ہیں، مرتضیٰ جاوید عباسی

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 27 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف نے ہزارہ کے عوام کو موٹر وے کا تحفہ دیکر ہزارہ کے عوام کے دل جیت لئے ہیں، ہزارہ کی تاریخ کا آج یادگار دن ہے، موٹر وے جیسے عظیم منصوبہ سے ہزارہ میں تعمیر و ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وہ کر دکھایا جس کا خیبر پختونخوا حکومت تصور بھی نہیں کرسکتی۔ بدھ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ مقصود انٹر چینج سے برہان تک موٹر وے کا فیز ون مکمل ہوچکا ہے، وزیراعظم کی جانب سے منصوبہ کے افتتاح کے بعد ہزارہ کے لوگوں کو سفر کی یہ بہترین سہولت میسر ہوگی، آج کا دن ہزارہ کی تاریخ میں انتہائی یادگار دن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ موٹر وے سے آنے والی نسلیں مستفید ہوں گی، اس سے عوام کی سفری مشکلات ختم ہونے کے ساتھ ساتھ ہزارہ میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔








