وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے پوری قوم اور عالمِ اسلام کو 12 ربیع الاول کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی ولادتِ باسعادت پوری انسانیت کے لیے رحمت، ہدایت اور روشنی کا پیغام ہے
نبی کریم ﷺ کی ولادتِ باسعادت پوری انسانیت کے لیے رحمت، ہدایت اور روشنی کا پیغام ہے، وفاقی وزیرِ ریلوے

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے پوری قوم اور عالمِ اسلام کو 12 ربیع الاول کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی ولادتِ باسعادت پوری انسانیت کے لیے رحمت، ہدایت اور روشنی کا پیغام ہے۔ وزارت ریلوے کی جانب سے بدھ کو جاری پیغام میں وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ سیرتِ طیبہ ﷺ ہمارے لیے محبت، اخوت، عدل، برداشت اور خدمتِ خلق کا کامل نمونہ ہے،عشقِ رسول ﷺ کا حقیقی تقاضا ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان کو ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال ریاست بنانے کے لیے ہمیں اتحاد، بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے انسانیت کو مساوات، عدل اور حقوق العباد کا عظیم درس دیا۔ وفاقی وزیرِنےکہا کہ ہمیں اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے متحد ہونا ہوگا،بین المسالک ہم آہنگی، رواداری اور احترامِ انسانیت اسلامی تعلیمات کا بنیادی حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل سیرتِ رسول ﷺ سے رہنمائی حاصل کرکے علم، کردار، محنت اور خدمتِ وطن کو اپنا شعار بنائے۔ وزیرِ ریلوے نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن و استحکام عطا فرمائے اور وطنِ عزیز کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے، اللہ تعالیٰ پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز سے محفوظ فرمائے اور پوری قوم کو متحد و مضبوط رکھے۔ وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ 12 ربیع الاول ہمیں یہ عہد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم پاکستان کو امن، اخوت اور فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔







