کیپٹل ایمرجنسی سروس (سی ای ایس) اور سی ڈی اے کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے بدھ کو علی الصبح پمز ہسپتال کے میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ (ایم سی ایچ) سینٹر میں آگ لگنے کی اطلاع کی کال کے حوالے سے کہا ہے کہ فائر کال صبح 6 بجکر 54 منٹ پر موصول ہوئی اور فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں سات منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں
پمز ہسپتال میں آتشزدگی کی کال موصول ہونے کے 7 منٹ میں فائر اینڈ ریسکیو موقع پر پہنچ گئیں، تحقیقات کےلئے اے ڈی سی جی کی سربراہی میں کمیٹی قائم،کیپٹل ایمرجنسی سروس

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):کیپٹل ایمرجنسی سروس (سی ای ایس) اور سی ڈی اے کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے بدھ کو علی الصبح پمز ہسپتال کے میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ (ایم سی ایچ) سینٹر میں آگ لگنے کی اطلاع کی کال کے حوالے سے کہا ہے کہ فائر کال صبح 6 بجکر 54 منٹ پر موصول ہوئی اور فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں سات منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔سی ای ایس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے چھ یونٹ اور چار ایمبولینسز تعینات کی گئیں، آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا جبکہ ریسکیو کیے گئے بچوں کو فوری علاج کے لیے آئی سی یو منتقل کر دیا گیا۔آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے، کولنگ اور اسسمنٹ آپریشن مکمل کر لئے گئے ہیں۔ کیپٹل ایمرجنسی سروس نے کہا کہ اموات اور زخمیوں کے درست اعداد و شمار کی تصدیق کےلئے اے سی، ایس پی اور ریسکیو ٹیمیں ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیےتحقیقات کرے گی، ریسکیو ردعمل اور ہسپتال میں فائر سیفٹی کے اقدامات کا بھی جائزہ لے گی۔







