پاک جرمن تعلقات کے فروغ کے لیے تعلیم، طلبہ کے تبادلے کے پروگراموں اور قانون کی حکمرانی کے شعبوں میں تعاون کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر قانو ن

84

اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پاک جرمن تعلقات کومزیدمستحکم اورفروغ دینے کے لیے تعلیم، طلبہ کے تبادلے کے پروگراموں اور قانون کی حکمرانی کے شعبوں میں مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نارڈ اڈیناؤر فاؤنڈیشن کے ازبکستان میں ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوب ایشیا پروگرام ڈاکٹر ایلنور زینو ن سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے جرمنی اور پاکستان کے درمیان تعلقات کومزیدمستحکم اورفروغ دینے کے لیے تعلیم، طلبہ کے تبادلے کے پروگراموں اور قانون کی حکمرانی کے شعبوں میں مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر ایلنور زینو اس وقت تاشقند ازبکستان میں واقع کونارڈ اڈیناؤر فاؤنڈیشن میں ڈائریکٹر ریجنل پروگرام برائے جنوب مغربی ایشیا کے طور پر کام کر رہے ہیں۔کونارڈ فاؤنڈیشن ایشیائی ممالک میں پارلیمانی تعلقات اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لیے برسوں سے کام کر رہی ہے۔\