پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھی شائقین کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر رہا،طلبا اور فیملیزکی بھی شرکت

راولپنڈی۔21اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھی شائقین کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر رہا۔ خوشگوار موسم اور پررونق ماحول میں شہریوں، طلبا اور فیملیز کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچی اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ پی سی بی کی جانب سے شائقین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے راولپنڈی …

راولپنڈی۔21اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھی شائقین کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر رہا۔ خوشگوار موسم اور پررونق ماحول میں شہریوں، طلبا اور فیملیز کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچی اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

پی سی بی کی جانب سے شائقین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران جنرل، فرسٹ کلاس، پریمیم اور وی آئی پی انکلوژرز میں داخلہ بالکل مفت رکھا گیا ہے۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق اس فیصلے کا مقصد عوام کو ٹیسٹ کرکٹ کے قریب لانا اور کھیل کے پرجوش ماحول میں انہیں براہ راست شرکت کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ شائقین کھیل سے زیادہ سے زیادہ لطف اندوز ہو سکیں اور گراؤنڈز میں کرکٹ کلچر کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

مزید خبریں