پاک سعودی عرب خصوصی افواج کی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مشقیں الشہاب۔ ریاض میں جاری‘ آئی ایس پی آر

72
Security forces
Security forces

راولپنڈی ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) پاک سعودی عرب خصوصی افواج کی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مشقیں الشہاب۔II شہزادہ نائف سیکورٹی شہر ریاض میں جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق دو ہفتوں پر محیط مشقوں کا آغاز 25 نومبر سے ہوا جو 10 دسمبر تک جاری رہیں گی۔ الشہاب۔ I گزشتہ برس پاکستان میں منعقد ہوئی تھیں۔ پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے 68 افسران اور جوانوں پر مشتمل دستے ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔