اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) پاک فضائیہ کی قدیم سکوارڈن نمبر 6 کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب پاک فضائیہ کے نور خان ایئر بیس پر اتوار کو منائی گئی۔ پاک فضائیہ کے چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ایئر فورس کے ڈائریکٹوریٹ آف میڈیا افیئرز کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں …
پاک فضائیہ کی قدیم سکوارڈن نمبر 6 کے قیام کی 75 ویں سالگرہ تقریب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) پاک فضائیہ کی قدیم سکوارڈن نمبر 6 کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب پاک فضائیہ کے نور خان ایئر بیس پر اتوار کو منائی گئی۔ پاک فضائیہ کے چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ایئر فورس کے ڈائریکٹوریٹ آف میڈیا افیئرز کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں ممتاز جنگی افسران، پاک فضائیہ کے سابق سربراہان اور بڑی تعداد میں ریٹائرڈ و حاضر سروس افسران نے شرکت کی۔ تقریب میں اہم اہمیت کی حامل تاریخی سکوارڈن کے کارناموں پر مشتمل دستاویزی فلم کی بھی عکاسی کی گئی۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے سکوارڈن 6 کی 75 ویں سالگرہ اور خدمات کے اعتراف میں پاکستان پوسٹ کی طرف سے جاری کئے گئے یادگاری ڈاک ٹکٹ کی بھی رونمائی کی۔








