پاک سوزوکی موٹرکمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں66 فیصدکمی

121

اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) پاک سوزوکی موٹرکمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں66 فیصدکمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق سال2018ء کیلئے پاک سوزوکی موٹرکمپنی کا خالص منافع1.30 ارب روپے رہا ہے جبکہ دوران سال کمپنی کی فی آمدن 15.77 روپے رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال2017ء کے دوران کمپنی نے3.83 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا تھا اور فی حصص آمدن46.49 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس طرح سال2017ء کے مقابلہ میں سال2018ء کے دوران پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں2.53 ارب روپے یعنی66 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ کمپنی کی فی حصص آمدن میں بھی20.72 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔