پاک شاہینز، بنگلہ دیش کا تربیتی سیشن منسوخ

146

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کا ہفتہ کو اسلام آباد کلب میں شیڈو لڈتربیتی سیشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینزاور بنگلہ دیش اے کا تربیتی سیشن دوپہر 2 بجے سے شروع ہونا تھا۔فریقین اب اتوار کو اصل پروگرام کے مطابق صبح 10 بجے ٹریننگ کریں گے اور میڈیا کو 11:30 بجے سے سرگرمیوں کو کور کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے بعد کامران غلام اسٹینڈ اپ میڈیا انٹرویوز کے لیے دستیاب ہوں گے۔