کراچی ۔ 17 جون (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کی زیر صدارت 30 ویں ائیر وار کورس کی کانووکیشن تقریب ہفتہ کو ائیر وار کالج میں منعقد ہوئی۔ ائیر چیف نے گریجویٹ ہونے والے افسران کو کورس کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے امید ظاہر کی کہ ائیر وار کالج سے حاصل کردہ علم اور مہارت …
پاک فضائیہ نہ صرف ہر چیلنج کو قبول کرتی ہے بلکہ پیشہ وارانہ مہارت سے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچاتی ہے،ائیر چیف مارشل سہیل امان

مزید خبریں
کراچی ۔ 17 جون (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کی زیر صدارت 30 ویں ائیر وار کورس کی کانووکیشن تقریب ہفتہ کو ائیر وار کالج میں منعقد ہوئی۔ ائیر چیف نے گریجویٹ ہونے والے افسران کو کورس کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے امید ظاہر کی کہ ائیر وار کالج سے حاصل کردہ علم اور مہارت شرکاءکی قومی سلامتی سے متعلق مطلوبہ ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ نہ صرف ہر چیلنج کو قبول کرتی ہے بلکہ پیشہ وارانہ مہارت سے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ بہترین تربیت سے یہ اعلٰی معیارحاصل کیا جا سکتا ہے اور ہمارے تربیتی ادارے اس میدان میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔








