پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پفوا ایجوکیشنل سسٹم (پرائمری اسکول) کا افتتاح کردیا

117
APP50-31 ISLAMABAD: March 31 - Air Chief Marshal Mujahid Anwar Khan, Chief of the Air Staff, Pakistan Air Force visiting newly inaugurated PAFWA Educational System (Primary School) at PAF Complex. APP

اسلام آباد31مارچ(اے پی پی ) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اتوار کو پی اے ایف کمپلیکس اسلام آباد میں پفوا ایجوکیشنل سسٹم (پرائمری اسکول) کا افتتاح کیا ۔بیگم تزئین مجاہد ،صدر پاکستان ایئر فورس ویمن ایسوسی ایشن اور پاک فضائیہ کے اعلٰی افسران نے بیگمات کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کے تعلیمی اداروں میںمعیاری تعلیم کی فراہمی کے ویژن کے مطابق پاک فضا ئیہ نے معاشرے میں تعلیم کی اہمیت پر خاص توجہ دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی سطح پر معیاری تعلیم کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے جو بچوں کے متجسس ذہنوں کو مضبوط بنیادمہیا کرتی ہے ۔ انہوں نے اس عظیم منصوبے کی کامیابی کے لئے اپنی بھرپور اعانت کا اعا دہ کیا اور اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ پاک فضائیہ معاشرے کے ہر طبقے کے بچوں کو جدید اور بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ بعد ازاں ایئر چیف نے ا سکول کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جہاں انہیں اس تعلیمی نظام کی نمایاں خصوصیات پر بریفنگ دی گئی۔ پفوا ایجوکیشنل سسٹم (پرائمری اسکول) ، پاکستان ائیر فورس ویمن ایسوسی ایشن کے زیرانتظام ایسا منصوبہ ہے جو پاک فضائیہ کے اسکولز اور کالجز کے موجودہ نظام کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ یہ نیا تعلیمی نظام پاک فضائیہ میں بہترین معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پرائمری سطح پربچوں کی بڑھتی ہو ئی تعلیمی ضروریات کے مسائل پر قابو پانے معاون ثابت ہو گا۔ اس نظام کا بنیادی مقصد ہماری مستقبل کی نسل کو ایسی معیاری تعلیم مہیا کرنا ہے جو ا نہیں ایک تخلیقی ذہن ا ور خود اعتمادی کی حامل شخصیت میں ڈھال سکے ۔