وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کنونشن سینٹر میں ینگ لیڈرز سمٹ 2019ء سے خطاب

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں کسی قسم کی غلطی/مہم جوئی نہ کرے، بھارتی وزیراعظم مودی سے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کریں، پشتون ہمیشہ سے محب وطن رہے ہیں اور ملک مخالف باتیں کرنے والے دشمنوں کی زبان بول رہے ہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ …

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں کسی قسم کی غلطی/مہم جوئی نہ کرے، بھارتی وزیراعظم مودی سے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کریں، پشتون ہمیشہ سے محب وطن رہے ہیں اور ملک مخالف باتیں کرنے والے دشمنوں کی زبان بول رہے ہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے اتوار کو یہاں کنونشن سنٹر میں 17ویں ینگ لیڈرز سمٹ سے خطاب کیا جس کا انعقاد پازیٹو پاکستان اور پیغام پاکستان کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ کسی بھی قسم کی غلطی یا مہم جوئی کا پوری قوت سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔ سمٹ کا انعقاد معاشرے میں سماجی ہم آہنگی، امن اور برداشت کے فروغ کیلئے کیا گیا تھا تاکہ ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کو فروغ دیا جاسکے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اسلام مخالف قوتیں مسلمانوں اور ہمارے مذہب کے بارے میں منفی سازشوں میں مصروف ہیں لیکن ہم اپنے اتحاد سے ان کی منفی سوچ اور سرگرمیوں کو شکست دے سکتے ہیں۔ اتوار کو یہاں کنونشن سینٹر میں ینگ لیڈرز سمٹ 2019ء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا پاکستان کے نوجوانوں سے بخوبی واقف ہے، پاکستان قوم جاگ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنی نوع انسان کو چاہئے جس مہذہب سے بھی تعلق ہو اس کی آواز پاکستان بنے گا۔ وزیر مملکے برائے داخلہ نے مزید کہا کہ آئیں آج عہد کرتے ہیں کہ اللہ کی طرف سے ہر آزماش کا سامنا صبر و شکر سے کریں گے تاکہ ہمیں روز قیامت شرمندہ نہ ہونا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے رسولۖ نے فرمایا تھا کہ تحقیقات کے بغیر بات کرنا جھوٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ یہود و نصارا آج ہماری نسلوں کو بہکا رہے ہیں، غلط راستوں پر ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں عزت چاہئے تو وہ نبی پاکۖ کے طرز زندگی کو پیش نظر رکھ کر ان پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کسی بھی پٹھان نے سبز ہلالی پرچم کے خلاف بات نہیں کی۔ اگر آج کوئی اس حوالے سے بول رہا ہے تو وہ کسی اور کی زبان بول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اگر قانون کو ہاتھ میں لے گا تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ہمارے اسکولوں، اسپتالوں اور مساجد پر حملے کیے گئے لیکن اب ایسی کسی بھی مذموم سر گرمی کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فیصلے ملک کے مفاد میں پاکستان میں ہی ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں الیکشن آ رہے ہیں، ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں۔ ہم بھارت کا پڑوسی کی حثیت سے عزت و احترام کرتے ہیں، مودی کے بال سفید ہیں۔ اللہ کہتا ہے کہ بزرگوں کو عزت دو اس لئے ہم عزت دیں گے مگر ملکی سلامتی اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی اگر فلم بنانا چاہتے ہیں تو سن لے اس کا جواب دیا جائے گا۔ ہندوستان سمجھتا ہے کہ پاکستانی عوام ایک پیج پر نہیں ہیں لیکن یہ اس کی خام خیالی ہے کیونکہ آج پوری قوم اور ملک کے تمام ادارے باہم متحد ہیں۔انہوں نے افواج پاکستان زندہ باد کا بھر پور نعرہ لگوا کر بھارت کو قومی اتحاد اور یگانگت کی مثال کے طور پر جواب دیا۔کانفرنس کے مختلف سیشنز منعقد ہوئے جن میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، بین الصوبائی رابطہ کی وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا، رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز، اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈی جی ڈاکٹر ضیاء الحق اور پازیٹو پاکستان کے صدر عابد اقبال نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس کے دوران مختلف تکنیکی سیشنز کا بھی انعقاد ہوا جن میں نوجوانوں کے مسائل کے حل، ان کی صلاحیتوں کے فروغ، خودروزگاری، انتہاپسندی کے خاتمہ، سوشل میڈیا، فنی مہارتوں، ڈیجیٹیل اینڈ ای بزنس سمیت مختلف موضوعات پر ماہرین نے مقالے پیش کئے اور مقررین نے خطاب بھی کیا۔

Leave a Reply