جاپان کے شہر آئیچی ناگویا میں جاری 20 ویں ایشین گیمز 2026میں پاکستان کے لئے لیے آج کا دن انتہائی کامیاب اور یادگار ثابت ہوا، جہاں قومی کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات سمیٹیں
ایشین گیمز 2026، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

مزید خبریں
ناگویا۔22ستمبر (اے پی پی):جاپان کے شہر آئیچی ناگویا میں جاری 20 ویں ایشین گیمز 2026میں پاکستان کے لئے لیے آج کا دن انتہائی کامیاب اور یادگار ثابت ہوا، جہاں قومی کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات سمیٹیں۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو کانسی کے تمغے کےلئے کھیلے گئے اہم میچ میں شکست دے کر ملک کا نام روشن کر دیا جبکہ مینز ہاکی اور مینز کبڈی ٹیموں نے بھی اپنے اپنے پول میچز میں حریفوں کو یکطرفہ مقابلے کے بعد دھول چٹا دی۔پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔خواتین کرکٹ ایونٹ کے برونز میڈل میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم کو شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی قومی ویمنز ٹیم نے 20 ویں ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا، جو کہ قومی دستے اور شائقینِ کھیل کے لیے ایک قابلِ فخر اعزاز ہے۔ پاکستان کی ازبکستان کے خلاف 1-5 سے شاندار فتح مینز ہاکی کے پول ‘بی’ میں پاکستان کی قومی ٹیم نے شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے ازبکستان کے خلاف 1-5 کے واضح مارجن سے میدان مار لیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین تال میل اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے آغاز سے ہی گرفت مضبوط رکھی اور حریف کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔ پاکستان کبڈی ٹیم نے نیپال کو 43 کے مقابلے میں 58 پوائنٹس سے ہرا دیا۔مینز کبڈی ایونٹ کے پول ‘بی’ کے مقابلے میں پاکستان کبڈی ٹیم نے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے نیپال کو 43-58 کے سکور سے شکست دی۔ پاکستانی ریڈرز اور ڈیفنڈرز کی بہترین تکنیک اور پاور پلے کی بدولت قومی ٹیم نے ایونٹ میں ایک اور اہم کامیابی اپنے نام درج کرائی۔







