پاک فضائیہ کے سربراہ سے اسپین کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ تعاون کے مختلف امور زیربحث آئے

190

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے اسپین کے سفیر مینویل دران جیمینیز ریکو نے نیول ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق معزز مہمان نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور پی اے ایف کیطرف سے گذشتہ سالوں میں بالخصوص خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت کو سراہا۔

ایئر چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں فضائی افواج کے مابین موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ تعاون کے مختلف امور بھی زیربحث آئے۔