پاک فضائیہ کے سربراہ کا سابق صدر ممنون حسین کی وفات پر اظہار تعزیت

109
پاک فضائیہ کے سربراہ کا سابق صدر ممنون حسین کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان کے سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے ایصال ثواب اور ان کے خاندان کو یہ دکھ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق کی دعا کی۔