اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 27 فروری کی مناسبت سے ایک نیا نغمہ جاری کردیا، پاکستان کے مایہ ناز گلوکار شجاع حیدر نے اپنے تخلیق کردہ نغمے ” اللہ اکبر“ میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 27 فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے، جب پاک فضائیہ نے دن …
پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 27 فروری کی مناسبت سے نیا نغمہ جاری کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 27 فروری کی مناسبت سے ایک نیا نغمہ جاری کردیا، پاکستان کے مایہ ناز گلوکار شجاع حیدر نے اپنے تخلیق کردہ نغمے ” اللہ اکبر“ میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 27 فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے، جب پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن پر کامیاب حملہ کیا۔ اس حملے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے دو لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا۔ اس نغمے میں پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی بے مثال بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔یہ نغمہ پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کی لازوال داستان ہے جس نے ہر قسم کے مشکل حالات کا جواں مردی سے مقابلہ کیا ہے۔








