پاک فوج، فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قبائلی نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی جاری ہے

96
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):پاک فوج، فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قبائلی نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی جاری ہے۔ اس سلسلہ میں شمالی وزیرستان میں انٹر ڈسٹرکٹ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبر اور باجوڑ کی ٹیموں کو بہترین کارکردگی دکھانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل انجم ریاض کی جانب سے خصوصی طور پر قلعہ بالاحصار پشاور مدعو کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق انہوں نے دونوں ٹیموں کو مبارکباد دی اور ان کو انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آئ جی ایف سی نے کہا کہ قبائلی نوجوانوں میں بہت صلاحیت ہے۔

پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے ایسے ٹورنامنٹس کے انعقاد کا مقصد قبائلی نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے۔ قبائلی نوجوانوں نے حوصلہ افزائی کرنے پر فرنٹیئر کور نارتھ کے اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کیا اور باجوڑ میں آئی جی ایف سی کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔