پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری

پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کیخلاف علاقے میں ہوائی اور زمینی کارروائیاں جاری ہے، تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 7 خارجیوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کیخلاف علاقے میں ہوائی اور زمینی کارروائیاں جاری ہے، تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 7 خارجیوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی مجموعی تعداد 64 ہو گئی ہے، پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 102 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔