پاک فوج قیام امن کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی حصہ لے رہی ہے

106

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 22 جنوری (اے پی پی):پاک فوج قیام امن کے ساتھ ساتھ علاقہ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ گینز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر مکس مارشل آرٹس فائٹر زیشان محسود کے انڈونیشیا میں 6دسمبر2024سے 14دسمبر2024کے دوران مکس مارش آرٹس کی عالمی تنظیم (GAMMA) کے زیر اہتمام منعقدہ مقابلوں میں حصہ لینے کےلئے پاک فوج کی جانب سے تمام اخراجات اٹھائے گئے ۔

پاک فوج کی جانب سے اسپانسر شپ ملنے پر زیشان محسود نے انڈونیشیا میں منعقدہ مقابلوں میں حصہ لیا مقابلوں کے دوران زیشان محسود نے چار ابتدائی مقابلے جیتے،جبکہ تیسرے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ان کی مہم اختتام پذیر ہوگئی زیشان محسود نے واپسی پر اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈیئر عامر حیات سے ملاقات کی اس موقع پر زیشان محسود کے ہمراہ 100سے زائد گینز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود بھی تھے، زیشان محسود نے اسپانسر شپ دینے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا