27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومتازہ ترینپاک فوج نے بھارت کی 6 مہار کا بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ...

پاک فوج نے بھارت کی 6 مہار کا بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ ، ایک اور ڈرون مارگرایا، سکیورٹی ذرائع

- Advertisement -

راولپنڈی ۔7مئی (اے پی پی):پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ حملے کے بعد شاندار جوابی کارروائی کے دوران بھارتی فوج کو کاری ضرب لگا دی۔پاک فوج نے بھارت کی 6 مہار کا بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ اور ایک اور ڈرون مارگرایا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے منہ توڑ جواب کے دوران بھارتی فوج کو بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے بعد ایک اور بڑے نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔پاک فوج کے جوابی حملے سے بھارت کی 6 مہار کا بٹالین کا ہیڈ کوارٹر تباہ ہوگیا ۔

بھارت کی 6 مہارکا بٹالین آزاد کشمیر کی وادی لیپا کے سامنے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ہے۔ادھر بھارت کے بزدلانہ حملہ کے بعد پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا۔شکر گڑھ سیکٹر میں بھارتی فوج کا ڈرون پاکستان رینجرز نے مار گرایا۔ ڈرون کے ذریعے در اندازی کی ناکام کوشش بدھ کی صبح کی گئی۔ پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593811

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں