اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج نے تیز گام ایکسپریس کے حادثے کے مقام پرسول انتظامیہ کو ریلیف کی سرگرمیوں میں معاونت فراہم کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے سانحے کے مقام پر پہنچ کر سول انتظامیہ کے ساتھ امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں جب کہ آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر بھی سانحے کی جگہ پہنچ گیا ہے جس کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔پاک فوج کے ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکس بھی امدادی کارروائیوں مصروف ہیں۔