کراچی۔ 20 اگست (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مستونگ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پرپاک فوج کو مبارکباد دی ہے۔جاری اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرکے ڈی سی پنجگور کے قاتلوں کو ان کے انجام تک پہنچایا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاک فو ج کی صلاحیتیں قابل تحسین ہیں ،جو قوم کی دعائوں کا ثمر ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد خطہ میں امن کی فضا بحال ہوگی۔