’’ویٹیکس‘‘ایک اہم عالمی پلیٹ فارم بن گیا،رواں برس چین کا پویلین سب سے بڑا ہو گا

دبئی ۔20اگست (اے پی پی):بین الاقوامی نمائش، ویٹیکس، ایک اہم عالمی پلیٹ فارم بن گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام نیوز کے مطابق پانی، توانائی، پائیداری، اور متعلقہ شعبوں میں ایک اہم بین الاقوامی نمائش ’ویٹیکس‘ ایک عالمی پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم علاقائی اور بین الاقوامی نمائشوں اور فورمز کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے جو نئے نمائش کنندگان اور شراکت داروں کی …

دبئی ۔20اگست (اے پی پی):بین الاقوامی نمائش، ویٹیکس، ایک اہم عالمی پلیٹ فارم بن گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام نیوز کے مطابق پانی، توانائی، پائیداری، اور متعلقہ شعبوں میں ایک اہم بین الاقوامی نمائش ’ویٹیکس‘ ایک عالمی پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

یہ پلیٹ فارم علاقائی اور بین الاقوامی نمائشوں اور فورمز کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے جو نئے نمائش کنندگان اور شراکت داروں کی تلاش میں ہیں۔رواں برس ویٹیکس 2024 ، 1 سے 3 اکتوبر کے دوران دبئی میں منعقد ہو گی جس میں سب سے بڑا بین الاقوامی پویلین چین کا ہوگا، اس پویلین میں 200 سے زیادہ نمائش کنندگان حصہ لیں گے۔

وام کے مطابق ویٹیکس ، دبئی کی نمائشوں اور کانفرنسوں کے لیے ایک بین الاقوامی مرکز کے طور پر اور سبز معیشت اور پائیدار ترقی کے لیے ایک عالمی دارالحکومت کے طور پر پوزیشن کو بڑھاوا دیا ہے۔ویٹیکس کے بڑھتے ہوئے اثرات کی عکاسی اس ایونٹ میں نمائشوں، فورمز، کانفرنسوں، اور نمائشی خدمات میں مہارت رکھنے والی کمپنیوں کی شرکت سے ہوتی ہے۔