اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):پاک فوج نے سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند مختلف راستے کھول دیئے جبکہ پھنسے ہوئے تمام افراد اور گاڑیوں کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔ سڑک پر آمدورفت بحال ہو چکی ہے اور ٹریفک روانی سے جاری ہے۔ فوجی دستے اب بھی علاقے میں موجود ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ گزشتہ دنوں شدید بارش اور کلاؤڈ …
پاک فوج نے سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند راستے کھول دیئے ،پھنسے ہوئے تمام افراد اور گاڑیوں کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):پاک فوج نے سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند مختلف راستے کھول دیئے جبکہ پھنسے ہوئے تمام افراد اور گاڑیوں کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔ سڑک پر آمدورفت بحال ہو چکی ہے اور ٹریفک روانی سے جاری ہے۔ فوجی دستے اب بھی علاقے میں موجود ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ گزشتہ دنوں شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث سکردو۔دیوسائی روڈ مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی جس سے 40 سے 50 گاڑیوں میں سوار سیاح اور مقامی افراد درمیانِ راہ پھنس گئے۔
پاک فوج نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ رات بھر کی انتھک کوششوں کے بعد پاک فوج کی انجینئرنگ ٹیموں نے بھاری مشینری کے ذریعے سکردو سے سدپارہ ماؤنٹینئرنگ سکول اور دیوسائی سے سدپارہ گاؤں تک سڑک کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا۔اب تمام بند راستے کھول دیے گئے ہیں اور پھنسے ہوئے تمام افراد اور گاڑیوں کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا ہے۔
سڑک پر آمدورفت بحال ہو چکی ہے اور ٹریفک روانی سے جاری ہے۔ فوجی دستے اب بھی علاقے میں موجود ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے ۔ مقامی افراد اور سیاحوں نے پاک فوج کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بھرپور تعریف کی ہے۔








