راولپنڈی ۔ 9 اپریل (اے پی پی) پاک فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، بھارت کا مذکورہ کواڈ کاپٹر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں 600 میٹر تک اندر آ گیا تھا، بھارتی فوج کی یہ حرکت پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے …
پاک فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، بھارت کا مذکورہ کواڈ کاپٹر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں 600 میٹر تک اندر آ گیا تھا، بھارتی فوج کی یہ حرکت پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 9 اپریل (اے پی پی) پاک فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، بھارت کا مذکورہ کواڈ کاپٹر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں 600 میٹر تک اندر آ گیا تھا، بھارتی فوج کی یہ حرکت پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ سنکھ سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے، پاکستانی فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ہے۔ بھارتی فوج کا یہ اقدام سیز فائر سے متعلق 2003ء کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ بھارتی ڈرون جاسوسی کیلئے پاکستانی حدود میں 600 میٹر تک اندر آیا تھا۔








