بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام تک دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ،صوبائی وزیر ظہور بلیدی

بلوچستان کے وزیر ظہور بلیدی نے آواران میں آپریشن ردّ الفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چار خوارج کا جہنم واصل ہونا دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی موثر حکمتِ عملی کا واضح ثبوت ہے

کوئٹہ۔ 31 اگست (اے پی پی):بلوچستان کے وزیر ظہور بلیدی نے آواران میں آپریشن ردّ الفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چار خوارج کا جہنم واصل ہونا دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی موثر حکمتِ عملی کا واضح ثبوت ہے۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات پر بروقت کارروائی اور جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام تک دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ملک و قوم کے تحفظ کے لیے سکیورٹی فورسز کے بہادر اہلکار قابلِ فخر خدمات انجام دے رہے ہیں، قوم ان کی قربانیوں اور خدمات کو سلام پیش کرتی ہے۔

 

مزید خبریں