نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے آج ثالثی عدالت (Court of Arbitration) کی جانب سے متفقہ طور پر دیئے گئے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ’’التواء میں رکھنے‘‘ کی غیر قانونی کوشش کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے اس بات کی توثیق کی گئی ہے کہ معاہدہ …
پاکستان ثالثی عدالت کی جانب سے متفقہ طور پر دیئے گئے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے آج ثالثی عدالت (Court of Arbitration) کی جانب سے متفقہ طور پر دیئے گئے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ’’التواء میں رکھنے‘‘ کی غیر قانونی کوشش کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے اس بات کی توثیق کی گئی ہے کہ معاہدہ بدستور مکمل طور پر نافذالعمل اور دونوں فریقین کے لیے پابند ہے۔
سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے اس مستقل موقف کی تائید کرتا ہے کہ کسی بھی پابند بین الاقوامی معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کیا جا سکتا۔ بھارت پر لازم ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنی تمام ذمہ داریوں اور تنازعات کے حل کے لیے قائم طریقہ کار کے تحت آنے والے پابند فیصلوں پر مکمل طور پر عمل کرے۔پاکستان ان شاء اللہ سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے مضبوطی سے پرعزم رہے گا۔







