کوئٹہ میں کھلے غیر رجسٹرڈخشک دودھ کی فروخت پر پابندی عائد ، خلاف ورزی پرکارروائی کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے شہر میں کھلے غیر رجسٹرڈخشک دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا

کوئٹہ۔ 31 اگست (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے شہر میں کھلے غیر رجسٹرڈخشک دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں فوڈ اتھارٹی، محکمہ صحت، ڈرگ انسپکٹرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کھلے غیر رجسٹرڈ خشک دودھ کو مختلف مقامی مارکہ جات اور بچوں کی تصاویر والے پیکٹس میں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

کیونکہ ایسے دودھ پر ایکسپائری سمیت ضروری معلومات درج نہیں ہوتیں اور یہ بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے دکانداروں کو کھلا غیر رجسٹرڈ خشک دودھ فروخت نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی، گرفتاری اور دکان سیل کی جائے گی۔میڈیکل سٹورز پر بھی کھلے خشک دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے شہر بھر میں چیکنگ کے لیے محکمہ فوڈ اتھارٹی، صحت، ڈرگ انسپکٹرز اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

مزید خبریں