پاک فوج نے ماسکو میں منعقد ہ 58ویں ورلڈ ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا ،آئی ایس پی آر

143

راولپنڈی ۔۔26ستمبر (اے پی پی):پاک فوج نے ماسکو میں منعقد ہونے والی 58ویں ورلڈ ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان آرمی نے روس کے دارالحکومت ماسکو منعقد ہونے والی 58ویں ورلڈ ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔

پاک فوج کے سپاہی بلاول ضیاء نے ورلڈ ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا ہے۔